ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیرالہ میں ایکسپریس ٹرین کے 12ڈبے پٹری سے اترے، کوئی جانی نقصان نہیں

کیرالہ میں ایکسپریس ٹرین کے 12ڈبے پٹری سے اترے، کوئی جانی نقصان نہیں

Sun, 28 Aug 2016 18:03:32    S.O. News Service

کوچی،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تروونت پورم ۔منگلور ایکسپریس کے 12ڈبے دیر رات یہاں سے تقریبا 45کلومیٹر دور کروکٹٹی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے۔جنوبی ریلوے کے ایک ترجمان نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ دیر رات تقریبا دو بج کر 30منٹ پر ہوا جب 16347ایکسپریس ٹرین کے 12ڈبے ایرناکلم ضلع میں الوا اور کراکٹٹی سٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اتر گئے۔یہ ٹرین کل رات آٹھ بج کر 40منٹ پر تروونت پورم سے روانہ ہوئی تھی۔اس واقعہ کے بعد پریشان مسافروں کو کوچی اور ترشور پہنچانے کے لئے بسوں اور لوکل ٹرینوں کا انتظام کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ تروونت پورم ۔مں گلور ایکسپریس کے 12ڈبے کے پٹری سے اترنے کے بعد اس راستے کی دونوں لائنوں پر ٹرین قریب دس گھنٹے تک رکی رہی کیونکہ نقصان ہوئی پٹریوں کی پوری مرمت کی جانی ہے۔کیرالہ کے بڑے اسٹیشنوں کو جوڑنے والی کچھ لوکل ٹرینیں اس واقعہ کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔


Share: